Tuesday, May 14, 2019

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پربریفنگ دی جائے گی جس کے بعد کابینہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں اضافی حج کوٹے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں کابینہ کوملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ مدارس کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔  وفاقی کابینہ چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پرڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی اوراجلاس میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اورمصرکے نشینل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کراچی اورکوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ قومی ائیرلائین کے چارٹراورائیریل ورک لائسنس کی تجدید پرغور کرے گی اوربیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VC2J8k

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny