کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر پانی،صحت اورصفائی سے متعلق ہائی کورٹ میں قائم کردہ کمیشن کی کارروائی کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوئی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پانی،صحت اورصفائی سے متعلق ہائی کورٹ میں قائم کردہ کمیشن کی کارروائی کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوئی کمیشن کی کارروائی کے دوران فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا معاملہ زیر بحث آیا دوران سماعت فیکٹریوں کے مالکان اور انتظامی افسران پیش ہوئے،کمیشن سربراہ نے اس دوران سگما اور نیکس ٹران فیکٹریوں کے انتظامی افسران استفسار کیا کہ فیکٹریوں میںکب تک ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کریں گے آپ لوگ اپنی کمپنی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیوں نہیں کررہے؟ جس پر افسران نے جواب دیا کہ ہمیں وقت دیا جائے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کردیں گے جس پرکمیشن نے کمپنیوں کو3ماہ وقت دے دیا،نیکس ٹران کمپنی کے انتظامی افسران سے کمیشن سربراہ نے استفسار کیا کہ آپ کب ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے جس پر جواب دیا گیا کہ ہماری فیکٹری اس وقت فنکشنل نہیں ہے6ماہ میں فیکٹری کی مشینری کے ساتھ ساتھ ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی نصب کردیںگے کمیشن سربراہ نے سیک ٹران کمپنی کو 6ماہ کی مہلت دے دی، کمیشن سربراہ نے حفیظ آئل اورگھی ملزکے مالکان کی عدم حاضری پر ایس ایس پی کو ملزکے مالکان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،فلور ملزکے مالک مشتاق احمد شاہ کے پیش نہ ہونے ہر کمیشن سربراہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملز مالک مشتاق احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،کمیشن کی سماعت کے دوران ریلائنس ایگزین انڈسٹری کے مالکان غیر حاضر رہے،کمیشن نے ریمارکس دیے کہ مالکان بلانے پر بھی نہیں آئے، کمیشن نے مالکان کو ایس ایس پی کے ذریعے28 جون کو طلب کرلیا،آئل ورلڈ گھی انڈسٹری کے مالکان نے بھی3ماہ کی مہلت طلب کی جسے منظور کرلیا گیا۔
کمیشن نے حکم دیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگنے پر3ماہ بعد آپ کی کمپنی کو سیل کردیا جائے گا ،فوڈ کمپنی کو بھی 2 ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب حکم دے دیا گیا ،کمیشن سربراہ نے کمپنی کے مالک مشتاق احمد شاہ کو دوبار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر50 ہزار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے مشتاق احمد کو بھی ایس ایس پی کے ذریعے 28 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مانڈوی والا موٹر کمپنی کے مالک کو عدم حاضری پر28 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا میسرز ٹرمینل ون کمپنی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب نہ کرنے کے معاملے پر کمپنی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے گئے حیدرآباد میں صفائی،کچرے اورصنعتوں کے مسائل کے معاملے کی سماعت کے دوران میئر حیدرآبادکمیشن کے روبرو پیش ہوئے،کمیشن سربراہ نے واسا،ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنرحیدرآباد ،سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو جمعہ کے روز طلب کرلیا، کمیشن سربراہ نے مزید کارروائی 28جون تک ملتوی کردی گئی۔
The post ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پر ٹال مٹول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KpaNQk
No comments:
Post a Comment