Wednesday, May 22, 2019

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقوں میں بجلی رات سے غائب

 کراچی: شہرقائد کے متعدد علاقے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے متاثرہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے شہرکے مختلف علاقے سحرکے دوران تاریکی میں ڈوب گئے۔  ملیر، قائد آباد، سمن آباد، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، ناتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، سہراب گوٹھ، کورنگی 4 ، 5 ، ساڑھے 5 نمبر، سوکوارٹرایریا 36 سی، گلزارہجری اسکیم 33 سمیت صدرکے علاقوں میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ شدید گرمی میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صارفین کے الیکٹرک سے 118 کال سینٹر، سوشل میڈیا، کے ای لائیوموبائل ایپ پررابطہ کر سکتے ہیں۔

The post کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقوں میں بجلی رات سے غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HIqtOD

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny