Tuesday, February 26, 2019
Wikipedia article of the day for February 26, 2019
Waisale Serevi (born 1968) is a former Fijian rugby union footballer and coach. A member of the World Rugby Hall of Fame, he is widely considered to be the greatest rugby sevens player in the history of the game. In the 15-man game, he played for Fiji 39 times between 1989 and 2003, scoring 376 points and representing his country in the 1991, 1999, and 2003 Rugby World Cups. He also played professionally for the Mitsubishi, Leicester, Stade Montois, Stade Bordelais and Staines rugby teams. His representative sevens career started in 1989 when he played for Fiji at the Hong Kong tournament. Serevi also played in the 1993, 1997, 2001, and 2005 Rugby World Cup Sevens, winning the World Cup with Fiji in 1997 and 2005. He won silver at the Commonwealth Games in 1998 and 2002, and captured bronze in 2006. After winning the 2005 Rugby World Cup Sevens, Serevi was appointed player-coach of the Fiji Sevens national team, and led them to a 2005–06 World Sevens Series victory.
خیبرپختونخوا کایبنہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں ہوا جس میں بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور رات کی تاریکی میں بھارتی حملے کو بذدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی جارحیت سے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان کئی عشروں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ فوجی جوانوں اور پاکستان کی عوام نے امن کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا کو باور کراچکا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، عالمی برداری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت بھارت کے عزائم کا نوٹس لے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی بھارتی طیاروں کی طرف سے دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم سے باز رہے۔
The post خیبرپختونخوا کایبنہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GYXCXz
پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کے کم مالیت کی تمام ٹکٹیں فروخت
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول میچز کے کم مالیت کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔
پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز کی 500 اور 1000 مالیت کی تمام ٹکٹیں ایک ہی دن میں بک گئیں، 2 ہزار اور 3 ہزار قیمت کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ پیر سے شروع ہوا، کرکٹ کے دیوانے اور مستانے لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر ٹکٹیں خریدتے رہے، آج صبح بھی شائقین کی بڑی تعداد کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچز پرٹکٹیں خریدنے کے لئے پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ 500 اور100مالیت کی تمام ٹکٹیں بک گئی ہیں۔
شائقین کا کہنا تھا کہ ہزاروں ٹکٹیں کہاں گئیں، پی سی بی کو معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے، کچھ پرستار ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ ٹکٹ 10 ہزار کی بھی ہو، پھر بھی اسے خرید کر قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے ضرور جائیں گے۔
The post پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کے کم مالیت کی تمام ٹکٹیں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H7nrEZ
بھارتی دراندازی؛ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اپوزیشن نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے کہ بھارت نےجارحیت کی توسوچیں گے بھی نہیں اور سوچنا چاہیے بھی نہیں، ہم حالت جنگ میں آگئے ہیں ، پارلیمنٹ بیٹھےاور فیصلہ کرے، ہمیں بھارت اور دنیا کو دکھانا ہے اور پورا ملک یکجا رکھنا ہے۔ بھارت اگر 40 کلومیٹر اندر آیا ہے تو ہم 80 کلومیٹر اندر داخل ہو جائیں۔ ہم بتائیں گے کہ جنگ اور الیکشن کیا ہوتا ہے پھر نریندر مودی کا الیکشن کا خواب کیسے پورا ہوتا ہے۔
خواجہ آصف
مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح یہ حکومت چلا رہے ہیں ایسے حکومت نہیں چلتی، او آئی سی میں سشما سوراج کو بلایا جانا پاکستان کی توہین ہے سفارتی سطح پرہماری ناکامی ہے جو بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی میں بلایا گیا ، ہمیں اس معاملے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں، یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے، یہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے، فوری مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔
سردارایاز صادق
مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کی ہر پارلیمانی میٹنگ میں شرکت کی، لیکن اب پاکستان کو کسی صورت او آئی سی کے اجلاس میں نہیں جانا چاہیے، آو آئی سی کی ہمت کیسے ہوئی کہ اس نے بھارت کو گیسٹ آف آنر بلایا، کیا بھارت کو دعوت دینے سے پہلے کیا پاکستان سے پوچھا گیا تھا۔ ہمیں عزت سے جینا ہے یا بے عزتی کے ساتھ جینا ہے۔ بھارت کی طرح پاکستان کو بھی اپنی اشیاء کی برآمدات پر ڈیوٹی لگانے کی ضرورت ہے۔
علی محمد خان
وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کی،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت بزدلانہ حرکتوں سے باز نہ آیا تو جواب دینا جانتے ہیں، بھارت کے ہزاروں ٹکرے کردیئےجائیں گے۔
مولانا اسعدالرحمان
جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعدالرحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، حکومت کو اس حوالےسےایک متفقہ پالیسی دینی چاہیے۔ ہمیں افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، بھارت او آئی سی کا رکن نہیں ہے، او آئی سی میں بھارتی ممبر کو مدعو کیا گیا ہے۔
امیر حیدر ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ایوان کے رکن کی حیثیت سے فخر ہے کہ اس معاملے پر مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، اختلاف رائے ایک قدرتی عمل ہے، ہمیں حکومت سے اور حکومت کو ہم سے گلے شکوے ہوں گے لیکن جب ملکی سلامتی کا معاملہ ہوتا ہے تو ملک سب سے پہلے ہوتا ہے، بھارت میں اس وقت الیکشن ہیں ، مودی صاحب نے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، جب مقبوضہ کشمیر سے ردعمل آتا ہے تو پاکستان پر الزام لگادیا جاتا ہے، بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ پاک فوج کے سربراہان کو بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلایا جائے۔
The post بھارتی دراندازی؛ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GLYqiW
بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، سیاسی قیادت کا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب
بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے بعد سیاسی قیادت نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی، مادر وطن کے تحفظ کی خاطرخون بہانے محاذ جنگ پر جانے کے لیے تیار ہوں، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر؛
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر نے بھی بھارتی جنگی طیاروں کی ایل او سی کراس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں، جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو بھگایا وہ قابل داد ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔
آصف علی زرداری؛
سابق صدر آصف زرداری نے بھی بھارتی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے، قوم کا ہرفرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان؛
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی لائن آف کنٹرول کی فضائی خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عالمی برادری خطے کے امن کے لیےاپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ؛
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج ان کو منہ توڑ جواب دے گی، پاکستان کی عوام ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم پرامن ملک ہیں اور خطے میں امن چاہتے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور؛
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نے دشمن کوہمیشہ کی طر ح منہ توڑ جواب دیا ہے، اقوام متحد ہ کو بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔
خورشید شاہ؛
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں، کوئی بھول میں نہ رہے کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے پاکستانی سیاسی جماعتیں تقسیم ہیں، ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے۔
The post بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، سیاسی قیادت کا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Th0xkQ
بھارتی طیاروں کی دراندازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں دراندازی پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے
اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیے جانے کے ساتھ وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
The post بھارتی طیاروں کی دراندازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IATkYU
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری رکھنے کا حکم
کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق آپریشن جاری رکھنے اور چیف سیکریٹری کو نگرانی کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت متعلقہ اداروں کے افسران پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو آپریشن کی نگرانی کرنے اور باغ ابن قاسم سمیت شہر بھر سے تجاوزات کا ملبہ بھی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے چیف سیکریٹری تمام محکموں اور اداروں کے درمیان تعاون اور مشاورت کو یقینی بنائیں۔ تجاوزات کے خاتمے اور ملبہ اٹھانے میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے۔
جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے ہمارا بھی خواب ہے کراچی اصل شکل میں بحال ہو اور رونقیں لوٹ آئیں۔ چھوٹے چھوٹے پلاٹس پر کاروباری ادارے اور ریسٹورنٹس بنادیئے گئے ہیں۔ اب گلیوں میں چلنے کی جگہ نہیں بچی، ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے۔ شہر کو اصل حالت میں رکھنا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ذمہ داری تھی مگر انہوں نے اپنا کام نہیں کیا۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے ماہرین کی مدد لے رہے ہیں۔ یکم جنوری کو کانفرنس میں ماہرین سے رائے لی گئی ہے۔ اگر منصوبہ بندی کے بغیر کارروائی کی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ منصوبہ بندی ہے تحت کارروائی کیلئے مہلت دی جاۓ۔ ایس بی سی اے نے بھی آپریشن کیلئے مزید 8 ہفتوں کی مہلت طلب کرلی۔
جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے چیف جسٹس سے خود درخواست کروں گا کہ کیس متعلقہ بینچ میں لگایا جاۓ اور ایجنسیوں کو کارروائی کیلئے مہلت ملے۔ اسی دوران ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز گرانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ کالا پل پر قائم “مارکی” انتظامیہ نے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی نے موقف دیا کہ ہمارا موقف سنے بغیر شادی ہال گرانے کا حکم دے دیا گیا۔ ہم عدالت کو مطمئن کریں گے ہمیں بھی سنا جاۓ۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے ہم فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کررہے۔ عدالت نے شادی ہال انتظامیہ کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
The post کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری رکھنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TiMV8O
پاکستان کے منہ توڑجواب پرحواس باختہ بھارت کے کامیابی کے بھونڈے دعوے
کراچی: پاک فضائیہ نے گزشتہ رات فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو دم دبا کربھاگنے پر مجبور کردیا لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت اورمیڈیا انتہائی بھونڈے انداز میں اپنی ناکامی کو کامیابی ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
بھارتی حکومت اوراس کا میڈیا پاکستان مخالفت میں اتنا اندھا ہوگیا ہے کہ اسے اپنے پیروں میں لگی آگ ہی نظرنہیں آرہی، پلوامہ حملے کے بعد ابھی ٹماٹر والا معاملہ تھما نہیں تھا کہ بھارتی میڈیا کو اپنی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جُھنجُھنا مل گیا۔ رات کے اندھیرے میں بھارتی جنگی جہاز سرجیکل اسٹرائیک کا خواب آنکھوں میں سجائے آزاد کشمیر کی فضائی حدود میں داخل ہوئے لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین چوکنا ہوئے بیٹھے ہیں۔ ابھی وہ سرحدی حدود میں گھسے ہی تھے کہ مسلح افواج نے انہیں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی سورما اتنے حواس باختہ ہوئے کہ انہوں نے اپنا بارودی مواد خالی جگہ پر ہی پھینک کر پتلی گلی سے نکلنے میں عافیت جانی۔
پاک فوج نے قوم کو بروقت تمام صورت حال سے آگاہ کیا لیکن بھارتی میڈیا مرغے کی ایک ٹانگ کی طرح ناکامی کو ماننے کے بجائے اسے کامیاب کارروائی گردان رہا ہے بلکہ اپنے عوام کو بھی گمراہ کررہا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے میراج طیاروں نے آزاد کشمیر کی حدود میں گھس کر بالاکوٹ میں کالعدم جیش محمد کے ان ٹھکانوں پر ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں لیزر گائیڈڈ بم برسائے جن کا مجموعی وزن ایک ہزار ٹن سے زیادہ تھا۔
پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ جیش محمد کا یہ ٹھکانہ 7 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا تھا اوراس بمباری میں 200 سے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے حالانکہ حقیقت یہ اس کے بالکل برخلاف ہے۔ درحقیقت بھارتی طیارے تو اپنی جان بچانے کے لیے بموں کو ادھر ادھر پھینک کر ہی بھاگ نکلے۔
میں نہ مانوں کی بدترین مثال بنے بھارتی میڈیا کو اتنی عقل نہیں کہ اگراتنا بارودی مواد کہیں بھی پھٹتا تو اطراف کے ملکوں میں بھی ہاہاکار مچ جاتی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ حقیقت وہی ہے جو پاکستان کی جانب سے بتائی جارہی ہے۔
اور تو اور عقل کا اندھا اور کانوں کا کچا بھارتی میڈیا ایک جانب اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھک رہا تو دوسری جانب مودی سرکار نے نئی دہلی میں اپنی فوج کی ناکامی پر سر جوڑ لیے ہیں، وہ بھی اب یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنے بھگوڑے فوجیوں کو سورما اور عبرتناک ہزیمت کو فتح ثابت کرنے کے لیے کیا ثبوت پیش کرے کیونکہ پلوامہ حملے پر بھی ساری کی ساری الزام تراشی دھری رہ گئی ہے اور بھارت کے اندر ہی سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔
The post پاکستان کے منہ توڑجواب پرحواس باختہ بھارت کے کامیابی کے بھونڈے دعوے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T4Av5f
بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، شہباز شریف
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرمودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا کام بے گناہ انسانوں اورغریبوں کوجنگ کی بھٹی میں نہ دھکیل کر کرسکتے ہیں، مودی ایک طرف غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہیں دوسری طرف نہتے کشمیریوں اور دیگر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے
صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ورکر ملک بھر میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں، ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں، ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے، مادر وطن کے تحفظ کی خاطرخون بہانے محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
The post بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BSdlEv
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور: پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے درخواست سماعت مقرر ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے، جب کہ بھارت نے پی ایس ایل میچوں کے نشریات پر بھی پابندی لگا دی ہے، تاہم پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیماؤں میں نمائش جاری ہے۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز ندیم سرور ایڈووکیٹ آج پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
The post پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H1FCfa
May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus
By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny
-
پشاور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں اور جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔...
-
In an interview, the White House press secretary says Donald Trump had divine support. from BBC News - World https://bbc.in/2Bm9a3B
-
Consumer Reports reveals its Top 10 picks for the best vehicles of 2019. It's an influential annual list that serves as a guide for many...