Thursday, March 28, 2019

پنجاب میں پہلی بار لاوارث بچوں کے لیے صوبائی پالیسی بنانے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب میں پہلی بار لاوارث ، بے سہارا اور بھکاری بچوں کے حوالے سے صوبائی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا ڈرافٹ تیارکرکے منظوری کے لئے چیف سیکرٹری کوبھیجاگیا ہے۔

پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کے تحت لاوارث ، بے سہار ا اورسٹریٹ چلڈرنز کی نگہداشت ،دیکھ بھال اوران کورہائش ،خوراک ،تعلیم اورصحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنا چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفئیربیوروکی ذمہ داری ہوگی اوردیگرسرکاری محکمے اس حوالے سے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی معاونت کے پابندہوں گے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ لاوارث ، بے سہارا بچوں سمیت بچوں سے بھیک منگوانے اوران سے جنسی تشددکی روک تھام کے لئے صوبے بھرمیں ایمرجنسی نافذکی تھی جس کے بعد چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروپنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد کو انسدادبھیک اوربچوں پرجنسی تشددکی روک تھام بارے آگاہی پیداکرنے کے لئے مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے بعد ڈی جی چائلدپروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلا ع کا دورہ کیا اوروہیں لوگوں میں آگاہی پیداکی ہے۔

چائلڈپروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ پالیسی کی تیاری میں مختلف این جی اوز، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سمیت مختلف محکموں کی معاونت لی گئی ہے۔ بچوں سے بھیک منگوانے ، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ، اسپتالوں میں لاوارث چھوڑنے کے سدباب اور ان کی تعلیم ، صحت اوربنیادی سہولتوں کی تمام ذمہ داریاں چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروپنجاب کے پاس ہوں گی اوردیگرمحکمے انہیں سروسزفراہم کرنے کے پابندہوں گے۔

چائلڈپروٹیکشن بیوروکے پاس پنجاب کے 8 اضلاع میں واقع سنٹرزمیں 800 سے زائدبچے حفاظتی تحویل میں ہیں۔  لاہورسنٹرمیں 50 بچے ایسے ہیں جن کے والدین اور ورثا کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے ۔ چائلدپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورونے 2013 سے 2018 کے دوران پانچ برسوں میں 30 ہزار 992 بچوں کو ریسکیوکیا۔

پانچ برسوں میں 121 نوزائیدہ بچے یہاں لائے گئے ان میں اکثریت بچیوں کی تھی جنہیں پیدائش کے بعد ان کے والدین اسپتالوں میں ہی چھوڑگئے تھے۔ بچوں سے بھیک منگوانے ، ان پرجنسی اورجسمانی تشددکرنیوالے 489 ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ان پانچ برسوں میں 25 ہزار 766 بچوں کو ان کے والدین اور ورثا سے ملوایا گیا۔

The post پنجاب میں پہلی بار لاوارث بچوں کے لیے صوبائی پالیسی بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JKKVCu

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny