Thursday, March 28, 2019

ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹرز نے ٹریننگ کاآغاز کردیا

 لاہور: ورلڈکپ اور پاکستان کپ کے لیے قومی کرکٹرز نے فٹنس پر توجہ مرکوز کرلی ہے اور ٹریننگ کاآغاز کردیا ہے۔

ورلڈکپ اور پاکستان کپ سے پہلے قومی کرکٹرز نے فٹنس پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، سلمان بٹ، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عدنان اکمل  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اپنی فٹنس میں مزید بہتری لاکر پرفارمنس میں بھی نکھار لاسکیں ، قومی ٹیم انتظامیہ نے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کررکھاہے جس میں پاکستان کپ کے پرفارمز کو بھی مدعو کیاجائے گا جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی چند روز میں ٹریننگ شروع کردیں گے۔

دوسری جانب 2 اپریل سے کھیلے جارہے  پاکستان ون ڈے کپ کے ذریعے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے پاس بھی ورلڈکپ کے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے  سلیکٹرزکی توجہ پانے کا بہترین موقع ہوگا، سلمان بٹ پی ایس ایل میں موقع ملنے کے باوجود اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے۔ سہیل تنویر، عدنان اکمل کا بھی فی الحال ٹیم میں کم بیک کرنے کا فوری کوئی چانس نہیں، یہ سب کرکٹرز پاکستان کپ کے لیے تیاری کرنے میں مصروف ہیں۔

The post ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹرز نے ٹریننگ کاآغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V1WPZQ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny