Thursday, March 28, 2019

رقص سےانکار پر بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: دوستوں کے سامنے رقص سے انکار پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو دوست سمیت 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رقص سے انکار کرنے پر بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں پیش کیاگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت متاثرہ خاتون اسما عزیز نے عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر نے دوست کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، لہٰذا اس ظالم اور درندہ صفت شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

پولیس نے عدالت میں استدعا کی کہ دونوں ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزموں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس سے  دوستوں کے سامنے رقص سے انکار کرنے پربیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو اس کے دوست سمیت گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں میاں فیصل اور راشد علی شامل ہیں۔  متاثرہ خاتون اسماعزیز نے اپنے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رقص سے انکار پر شوہر اور اس کے دوستوں نے اسے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اورسر کے بال بھی کاٹ دئیے۔

The post رقص سےانکار پر بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CFr6Xq

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny